ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالو کیلئے روزہ رکھ رہی بیٹی نے والد کی ضمانت پر کہا ’ مجھے عیدی مل گئی ‘

لالو کیلئے روزہ رکھ رہی بیٹی نے والد کی ضمانت پر کہا ’ مجھے عیدی مل گئی ‘

Sun, 18 Apr 2021 14:20:49    S.O. News Service

 لا لو  کی بیٹی روہنی  نے گزشتہ دنوں ٹویٹ کیا تھا کہ وہ اپنی والد  کی رہائی اور صحت مندی کیلئے پورے مہینے کے روزے رکھیں گی 

پٹنہ، 18؍ اپریل  (ایس او نیوز؍ ایجنسی)لالو پرساد یادو کے چاہنے والوں اور ان کی رہائی کے لئے دعا کر ر ہے لوگوں میں جشن کا ماحول ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چارہ گھوٹالے سے متعلق دمکا  معاملہ میں بہار کے سابق وزیراعلیٰ  لالو پرساد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جیسے ہی یہ  خبر سامنے آئی، لالو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "میرا رمضان اور نوراتر کامیاب ہوا۔  مجھے او پر والے کی طرف سے عیدی مل گئی لیکن میں تب بھی اپنے روزے پورے کروں گی ۔‘‘ یہاں قابل ذکر ہے کہ روہنی آچاریہ نے رمضان شروع ہونے سے پہلے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنے والد کی جیل سے رہائی اور صحت مندی کے لئے پورے مہینے کے روزہ رکھیں گی۔   جب لالو پرساد کی جیل سے رہائی کا راستہ صاف ہو گیا تو روہنی خوشی سے نہال ہوگئیں اور عدالت کے اس فیصلے کواپنے لئے وقت سے پہلے ہی عیدی کے مترادف قرار دے دیا۔ 

روہنی آچار یہ نے مذکورہ ٹوئٹ کے بعد بھی کچھ مزید ٹوئٹ کئے جس میں لالو پرساد کے مخالفین اور نفرت آمیز ذہن رکھنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ دیکھو دیکھوشیر آیا۔ زہریلی پرورش والوں کا منہ کالا ہوا۔ ایک دیگر ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ ”ہندومسلم اتحاد کی جیت ہوئی ، اور نفرتی زہریلی سوچ کی ہا ر  “۔

روہنی نے لالو پرساد یادو کو مظلومین کے لئے مسیحا ٹھہر انے والا بھی ٹویٹ کیا اور ان کی ضمانت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ظالم کب تک ظلم  کرے گا۔۔۔ مسیحا کو کب تک قید رکھے گا۔۔۔ ؟ آیا آیا دیکھوکون۔۔۔؟ تاناشاه اقتدار سے وہ لڑ کر ۔۔۔! غریوں کا مسیحا آیا۔۔۔  اس ما  ٹی کا لال جو آ یا!!‘‘ اس کے بعد انھوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں لکھا  ’’غریوں مظلوموں کی آواز ہے وہ ۔۔۔  ہم سب کا ایمان (وقار ) ہے وہ۔۔۔  سب کے دلوں کی جان ہے وہ ۔۔۔ اس دھرتی کا لال ہے وہ۔۔۔ !!‘‘ ان سبھی ٹویٹس کے ساتھ انھوں نے ہیش ٹیگ شیر لالو  آیا‘ لگایا ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈ یا پر لالو پرساد کی ضمانت کا زبردست انداز میں جشن منایا جا رہا ہے جبکہ مخالفین نے فی الحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔


Share: